آڈیو، ویڈیو کی رسم شروع کرنے والے خود اس کی بھینٹ چڑھ گئے: شیخ رشید

آڈیو، ویڈیو کی رسم شروع کرنے والے خود اس کی بھینٹ چڑھ گئے: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 12 گھنٹوں میں 3 آڈیو لیکس کا وقت اہم اور تشویشناک ہے۔ اکتوبر کا انتظار کریں آپ نے گھر جانا ہے اور الیکشن کروانا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا ’ آڈیو، ویڈیو کی رسم شروع کرنے والے خود اس کی بھینٹ چڑھ گئے، اتفاق فاؤنڈری کا اکاؤنٹینٹ آ رہا ہے، کوئی اکانومسٹ نہیں۔ ڈان لیکس 2 بھی ناکام ہو گئی۔ مریم نشانہ ہے شہباز کو بچانا ہے۔ الٹی گنتی شروع ہو گئی، اکتوبر کا انتظار کریں، آپ نے گھر جانا ہے اور الیکشن کروانا ہے۔‘ 


ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’ مفرور وزیراعظم کے جہاز میں بھاگا اور 5 سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آ رہا ہے۔ یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہو جائے گا۔ 12 گھنٹوں میں 3 آڈیو لیکس کا وقت اہم اور تشویشناک ہے۔ آئی ایم ایف کے باوجود اسحاق ڈار ڈالر، بجلی، گیس اور آٹے کا کیا کریں گے جو مفتاح نہیں کر سکے۔‘ 

مصنف کے بارے میں