لندن: 5 سال کی خود ساختہ جلاوطنی گزارنے کے بعد مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور نامزد وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت غیر قانونی طور پر بڑھانے میں ملوث بینکوں کیخلاف کارروائی پہلا ہدف ہوگا۔
لندن سے پاکستان روانگی سے پہلے نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان واپس جا رہا ہوں جس عہدے کو چھوڑ کر لندن آیا تھا اللہ تعانی نے پھر اسی عہدے سے نواز دیا ہے۔
سینیٹر @MIshaqDar50 پاکستان کیکئے روانہ ڈالر کی قیمت غیر قانونی طور پر بڑھانے میں ملوث کمرشل بنکوں کے خلاف کاروائی پہلا بڑا ٹارگٹ ذرائع pic.twitter.com/KaCD1pqIEY
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) September 26, 2022
اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ لوٹن سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے ہیں ۔وہ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔