اسلا م آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ ہرنائی پر دل شدید دکھی اور رنجیدہ ہے۔غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہرنائی بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر دل شدید دکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات فلائی آپریشن کے دوران بلوچستان کے علاقے ہر نائی میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا تھا جس سے 2 میجر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے تھے ۔