سرکاری اراضی قبضہ کیس ، مسلم لیگ ن کے 2 اہم رہنماؤں پر فرد جرم عائد 

11:12 AM, 26 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :سرکاری اراضی قبضہ کیس میں  مسلم لیگی رہنما چوہدری تنویر، چوہدری دانیال اور  شریک ملزمان  پر فرد جرم عائد  کر دی گئی ہے۔ 

فرد جرم راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت میں عائد کی گئی ۔ملزمان نے  صحت جرم سے انکار کیا۔لیگی رہنما چوہدری تنویر  کا کہنا تھا ہم پر سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ۔ ہمارا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

2019 میں 27 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کے الزام میں چودھری تنویر اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت اسپیشل جج اینٹی کرپشن محمد مسرور زمان  کر رہے ہیں۔  مزید سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔ 

مزیدخبریں