سینٹ اجلاس آج ،چیئرمین، سپیکر کی تنخواہوں ، الاؤنسز اور مراعات سے متعلق بل پیش ہوگا 

10:35 AM, 26 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلا م آباد : سینیٹ اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا ۔  چئیرمین سینیٹ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کا 25 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کر دیا گیا، مختلف بلز، تحاریک کے علاوہ قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کرنا ایجنڈے کا حصہ ہونگے۔ 

  

ٹرانسجنڈرز پرسنز پروٹیکشن آف رائٹس ترمیمی بل 2022 متعارف کروایا جائے گا ۔  چیئرمین، اسپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز، مراعات سے متعلق ترمیمی بل 2022 بھی متعارف کروایا جائے گا۔  امیگریشن ترمیمی بل 2022 اور فیڈرل یونیورسٹیز ترمیمی بل 2022 بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر ایف آئی اے اور پولیس کے چھاپے سے متعلق تحریک پیش کی جائے گی،ملکی معیشت، سیلاب زدگان کے مسائل اور ملکی معیشت سے متعلق تحاریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہونگے۔

مزیدخبریں