بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 میجر سمیت 6 جوان شہید 

10:08 AM, 26 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ :  بلوچستان میں پاک فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ۔ حادثے میں 2 میجر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثہ گزشتہ روات ہرنائی میں پیش آیا ۔ ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ شہدا کی میتوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

شہدا میں میجر منیب،میجر خرم شہزاد،صوبیدار وحید،نائیک جلیل ،سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب  شامل ہیں۔ میجر خرم شہزاد ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور اٹک  کے رہائشی  تھے

مزیدخبریں