ڈالر اور بجلی سستی ،مہنگائی میں کمی، کرنسی مارکیٹ کیلئے سخت پالیسی ، ایکسپورٹ سیکٹر کو سبسڈی: اسحٰق ڈار کا منصوبہ منظر عام پر آگیا 

08:21 AM, 26 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ڈالر کی اڑان روکنے، بجلی کی قیمتیں کم کرنے اور مہنگائی میں کمی لانے کیلئے نامزد وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ 

نامزد وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ روپے کی بے قدری پر قابو پانے کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے۔ عہدہ سنبھالنے کے 3 ماہ کے اندر وہ ڈالر کی قدر 200 روپے تک لے آئیں گے۔ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا طریقہ بھی سوچ لیا ہے تاکہ صارفین پر بوجھ کم کیا جا سکے۔ 

سینئر صحافی فخر درانی نے اسحق ڈار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسحٰق ڈار کو معاشی مشکلات کا ادراک ہے لیکن وہ اپنا ہوم ورک مکمل کر چکے ہیں اور جیسے ہی وہ عہدہ سنبھالیں گے عوام کو اثرات نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار کے پاس بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا پلان ہے۔

اسحٰق ڈار قومی پرائس کمیٹیوں کو بھی فعال کریں گے تاکہ مہنگائی کم ہو اور ساتھ ہی ان کا غیر ملکی زر مبادلہ کرنسی مارکیٹ کے حوالے سے سخت پالیسی لانے کا ارادہ ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمدی انڈسٹری کا انحصار خام مال کی درآمد پر ہے۔ برآمدی انڈسٹری 65؍ فیصد تک درآمدی اشیاء پر انحصار کرتی ہے جس سے درآمدی اخراجات بڑھ جاتے ہیں اسلئے برآمدی پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ اگر ضروری ہوا تو اسحاق ڈار ایکسپورٹ سیکٹر کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔ 

مزیدخبریں