لاہور: حمزہ شہباز نے کہا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ووٹ دینا پارٹی قیادت کا فیصلہ تھا اور چیف کی ایکسٹینشن کے معاملہ میں کوئی ابہام نہیں جبکہ قوموں کی زندگی میں ایسے معاملات آتے ہیں اور ایسے معاملات میں قومی مفاد کو ذاتی مفاد سے اوپر رکھنا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ درست اور پارٹی قیادت کا تھا جبکہ پہاڑجیسےمسائل حل کرنےکیلئے شفاف الیکشن لازمی ہیں۔ ہم سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نےکرپشن کےتمام ریکارڈتوڑ دیئے.
انہوں نے کہا حکومت لاءاینڈ آرڈر میں بھی بری طرح ناکام ہو چکی ہے جبکہ حکومت کے پاس کوروناکےحوالےسےکوئی پالیسی نہیں ، جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے اور حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے، اب دوغلی پالیسی نہیں چلنے دیں گے۔
حمزہ شہباز شہبا زشریف نے کہا کہ اپنی حکومت میں ڈینگی کامقابلہ کیا، خطرناک مہنگائی کاسلسلہ رکتانظرنہیں آرہا، پی ٹی آئی نےجوسبزباغ دکھائےتھےوہ چکناچورہوچکے جبکہ پاکستانی قوم بہت مشکل دور سے گزر رہی ہے، سردی آئی نہیں ،گیس مہنگی ہونےکی خبریں آرہی ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں لاکھوں افرادبیروزگارہوگئےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میٹرو منصوبے میں اربوں روپے کے غبن نظر آتے ہیں اور یہ قوم ڈینگی کو بھول چکی تھی لیکن آج ڈینگی سے بچے بیمار ہو رہے ہیں جبکہ مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے جو خواب دکھائے تھے وہ چکنا چور ہو گئے۔