پی ایس ایل 7 میں کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے بولیاں لگنے کا امکان

01:48 PM, 26 Sep, 2021

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے بولیاں لگنے کا امکان ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرنچائزز کو ڈرافٹنگ کے بجائے پلئیرز آکشن کی تجویز دیدی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے فرنچائزز کو تجویز دی ہے کہ وہ بھارتی لیگ کی طرز پر کھلاڑیوں کے حصول کے لیے بولیاں لگائے ۔ پلیئرز آکشن کی تجویز پر حتمی فیصلہ 27 ستمبر کو پی ایس ایل جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوگا ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ زیادہ تر فرنچائزز تجویز پر متفق ہیں تاہم فیصلہ فنانشل ماڈل میں تبدیلی سے مشروط ہے ۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ چاہتے ہیں پی ایس ایل کا اگلا سیزن بہت بڑا ہو ، انہوں نے کہا کہ ایسے کھلاڑی پی ایس ایل میں آنے چاہئیں جو بھارتی لیگ کھیلتے ہوں ۔

مزیدخبریں