کورونا وائرس، پاکستان میں مزید 7 افراد انتقال کر گئے

07:52 PM, 26 Sep, 2020

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ آج کورونا وائرس سے مزید 7 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 451 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 566 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب تک کے کیسز کی کل تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہو گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 797 ہے جب کہ 2 لاکھ 95 ہزار 533 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 488 ہے جب کہ 2 ہزار 481 افراد انتقال کر چکے ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا کے 98 ہزار 941 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 229 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 588 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک ہزار 259 افراد انتقال کر چکے ہیں اور بلوچستان میں اب تک کورونا کے 14 ہزار 932 کیسز درج ہوئے ہیں اور 145 اموات سامنے آئی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 367 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 181 افراد ہلاک ہوئے۔ 

آزاد کشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 630 کیسز اور 71 ہلاکتیں جب کہ گلگت بلتستان میں 3 ہزار 632 کیسز اور 85 اموات ہو چکی ہیں۔ 

مزیدخبریں