فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر خطرناک کھیل کون کھیل رہا ہے ؟
لاہور :صد ر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے ایک ایک لفظ کی سچائی شیخ رشید ہر روز ثابت کر رہے ہیں ،عمران خان کا چپڑاسی فوج کو سیاست میں گھیسٹ کر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے ۔
رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے 2014 کے دھرنے کی فنڈنگ کس نے کی ؟یہ فنڈنگ کہاں سے آئی ؟کیا دھرنے میں پولیس کے سر پھاڑنے ،سول نافرمانی کی کال ،بجلی بل جلانے کا پلان جیمز گولڈ سمتھ کے گھر بنا تھا ؟عمران خان نے کہا تھا مودی کے جیتنے سے کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا،مودی کی الیکشن کمپین کون چلا رہا تھا ؟ر انا ثنا اللہ نے کہا بتا یا جائے بی جے پی کی ایک خاتون رکن سے پیسے کس نے لیے ؟
رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ گزشتہ دور میں منتخب وزیر اعظم کیخلاف سازش کس نے کی اور کون امپائر کی انگلی کا انتظا کر رہا تھا ؟23 فارن فنڈنگ بے نامی اکائونٹس کے ذریعے کس نے اور کہاں سے فنڈنگ کی ؟مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا جوہری دھماکوں کے وقت ملک سے بھاگ جانے والا ٹارزن کون تھا ؟
واضح رہے گزشتہ دنوں شیخ رشید نے کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں میرے لئے اعزاز کی بات ہے، اندھیروں میں ملاقاتیں کرنےوالےچھوٹےقد کےلوگ ہیں۔