عرب لیگ کو ایک اور بڑا جھٹکا ،قطر نے اہم فیصلہ سنا دیا

06:35 PM, 26 Sep, 2020

دوحا :فلسطین کی جانب سے عرب لیگ کی صدارت قبول کرنے سے انکار کے بعد قطر نے بھی عرب لیگ کے 154 ویں وزارتی کونسل کی صدارت قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوحہ نے عرب لیگ کے 154 ویں وزارتی اجلاس کی صدارت قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ قطر آئندہ سال مارچ میں لیگ کے 155 ویں اجلاس کی صدارت کرے گا۔

خیال رہے کہ عرب لیگ کے اجلاس اس کے ارکان ممالک کے ناموں کے ھجو کی ترتیب سے منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس بار عرب لیگ کا وزارت خارجہ سطح کا اجلاس فلسطین کی زیرصدارت ہونا تھا مگر فلسطین نے بعض عرب ملکوں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے فیصلوں کیخلاف بطور احتجاج عرب لیگ کے سیشن کی صدارت قبول کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد عرب لیگ کے ہیڈ کوارٹر  نے قطر سے کہا کہ وہ وزارتی اجلاس کی صدارت سنبھالے۔

مزیدخبریں