سشانت سنگھ خودکشی کیس، دپیکا پڈوکون سے متعلق اہم انکشاف

06:13 PM, 26 Sep, 2020

ممبئی: بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کیس سے منسلک منشیات کیس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے.بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون اس واٹس ایپ گروپ کی ایڈمن تھیں جس پر منشیات کی لین دین کے حوالے سے بات چیت کی جاتی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی کی مینیجر جایا شاہ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی پوچھ گچھ کے دوران اس بات کا انکشاف کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت کیس سے منسلک منشیات کیس میں اس واٹس ایپ گروپ کی بنیاد پر ہی دپیکا پڈوکون مشتبہ افراد میں شامل ہوئی ہیں کیونکہ اداکارہ اور جایا شاہ اس گروپ کی ایڈمن تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی نے ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی کے ساتھ کام کرنے والے دو فیشن ڈیزائنرز کو بھی طلب کر کے ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔

اس کے علاوہ سشانت سنگھ کی سابق بزنس مینیجر شروتی مودی کو بھی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے طلب کیا تھا اور ان سے کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی سے منسلک منشیات سے متعلق تحقیقات میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، سارہ خان اور شردھا کپور کو طلب کر کے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

رواں سال 14 جون کو 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے پر سی بی آئی سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

مزیدخبریں