نواز شریف بتائیں بھارت کو اجمل قصاب کا پتا کس نے دیا، شیخ رشید کا سوال

05:45 PM, 26 Sep, 2020

لاہور: وفاقی وزیر شیخ رشید نے آج پھر نواز شریف کو نشانے پر رکھتے ہوئے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے سابق وزیراعظم سے سوال کیا کہ نواز شریف بتائيں، اسامہ بن لادن سے کتنا چندہ وصول کیا۔ بھارت کو اجمل قصاب کا پتا کس نے دیا۔ بیرون ملک بیٹھ کر مودی کو جو کال کیں ان کی تعداد اور ایجنڈا کیا ہے۔ 

شیخ رشید نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی بات کرتے ہو لیکن کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے۔ قومی ایشوز پر ملاقاتیں کرتے ہیں اور ذاتی ایجنڈے پر بات کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں ایک نہیں کئی ایک ملاقاتوں کی بات کرتا ہوں، کئی بار ان کی ملاقات لمبی ہو جاتی تھی تو مجھے گاڑی میں ہی بیٹھنا پڑتا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہاکہ اب تو خدشہ ہے کہ (ن) لیگ سے شین کے بجائے طوطا لیگ نہ نکل آئے۔

جہانگیر ترین سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ وہ کیس سے نہیں بچ سکتے۔

مزیدخبریں