فارن افئیر آفس کے باہر ڈاکٹر پر تشدد ، پولیس اہلکار گرفتار 

02:29 PM, 26 Sep, 2020

لاہور: فارن آفس کے باہر سیکیورٹی کے لیے تعینات دو پولیس اہلکاروں نے پی آئی سی میں تعینات ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔  

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈٰیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پولیس اہلکار گولم گلوچ بھی کرتے رہے تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعلقہ  حکام نے نوٹس لیا ۔

ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک اہلکار کو گرفتار کر لیاگیا ہے ۔ جبکہ دوسرا تاحال فرار ہے ۔ ڈاکٹر نعمان پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی سی پی او لاہور عمر شیخ  نے نوٹس لیا اور ایس پی سیکیورٹی اور ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری کا حکم دیا ، جس میں ہیڈکانسٹیبل گلفام اور کانسٹیبل  اسلام قصور وار قرار پائے۔

دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔

مزیدخبریں