لاہور: فارن آفس کے باہر سیکیورٹی کے لیے تعینات دو پولیس اہلکاروں نے پی آئی سی میں تعینات ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈٰیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پولیس اہلکار گولم گلوچ بھی کرتے رہے تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعلقہ حکام نے نوٹس لیا ۔
Somewhere near Camp office MOFA Lahore. Question is that if Doctor was at fault, why did they attack his brother to delete the video? Kb tk bdmashi chly gi bhae tmhari? When will you learn to protect not to torture the masses? This video must go viral. @CcpoLahore @OfficialDPRPP pic.twitter.com/Q1h7wXDi7l
— Dr. Litt????Mann???????? (@Lumber_one_Dr) September 25, 2020
ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک اہلکار کو گرفتار کر لیاگیا ہے ۔ جبکہ دوسرا تاحال فرار ہے ۔ ڈاکٹر نعمان پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے نوٹس لیا اور ایس پی سیکیورٹی اور ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری کا حکم دیا ، جس میں ہیڈکانسٹیبل گلفام اور کانسٹیبل اسلام قصور وار قرار پائے۔
دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔
ان دونوں پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے کانسٹیبل گلفام کو گرفتار کر لیا گیا اور کانسٹیبل اسلام ابھی مفرور ہے۔ https://t.co/V4lSN6Skv5 pic.twitter.com/sN9fQltyZq
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 25, 2020