ٹوکیو: جاپان میں ’بیٹری ڈے‘ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران برقی موٹر گاڑیوں کی فرم ٹیسلا نے6 گنا زیادہ بجلی پیدا کرنے والی بیٹری متعارف کرا دی ہے جس کی قیمت کلوواٹ فی گھنٹہ کی وجہ سے 14 فیصد مزید کم ہوگی۔
جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق برقی موٹر گاڑیوں کی فرم ٹیسلا نے بیٹری ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران "ٹیبلس" نامی نئی بیٹری کو متعارف کرائی ہے جو کہ 6گنا زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کی قیمت کلوواٹ فی گھنٹہ کی وجہ سے 14 فیصد مزید کم ہوگی۔
ٹیسلا کے مالک ایلن مسک کا کہنا ہے کہقیمت سے دیگر بیٹریوں کی قیمتوں پر بھی اثر پڑے گا۔ مسک نے کہا کہ3 سال کے اندر ہم ایک ایسی برقی موتر گاڑی بازار میں لائیں گے جس کی قیمت صرف25 ہزار ڈالرز ہوگی۔