ترکی، بری، بحری اور فضائی حقوق و مفادات میں رعایت سے کام نہیں لے گا، صدر اردوان

12:52 PM, 26 Sep, 2020

 انقرہ : صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی، بری، بحری اور فضائی حقوق و مفادات میں کسی قسم کی رعایت سے کام نہیں لے گا۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کی زیر ِ قیادت ایوان صدارت میں منعقدہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشتگرد تنظیم ’ پی کے کے‘ کے سی کے ، پی وائے ڈی، فیتو اور داعش سمیت ہماری قومی یکجہتی، اتحاد اور ترکی کی بقا کے لیے خطرہ تشکیل دینے والی تمام تنظیموں کے خلاف اندرون اور بیرون ملک کامیابی سے جاری فوجی آپریشن کے بارے میں سلامتی کونسل کو بریفنگ دی گئی ہے۔

مزیدخبریں