ریاض : سعودی عرب میں ریاض لیبرآفس نے اقامہ و محنت قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 21 غیرملکی ورکرز کو گرفتار کرکے سیکیورٹی فورس کے حوالے کیا ہے۔
ان کے خلاف بے دخلی کی کارروائی کی جائے گی۔ لیبرآفس نے رینٹ اے کار ایجنسیوں کو 24 سے زیادہ انتباہ نامے جاری کیے اور بلدیاتی کونسلوں کے ضوابط کی خلاف ورزی پر12 دکانیں سیل کر دیں۔
لیبرآفس نے رینٹ اے کار ایجنسیوں، گوشت کی مارکیٹوں، موبائل اور کمپیوٹر کی دکانوں پر 800 سے زیادہ چھاپے مارے ہیں۔لیبرآفس نے اپیل کی ہے کہ لوگ کہیں بھی کوئی غیرقانونی سرگرمی دیکھیں 19911 پر رابطہ کرکے شکایت درج کرا دیں۔
مقامی شہری سمارٹ موبائل کے ذریعے سپیشل ایپ ’معا للرصد‘ کی مدد سے بھی رپورٹ کر سکتے ہیں۔