وزیر اعظم عمران خان نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ترجمانی کی ہے ،چیئرمین مولانا طاہر اشرفی 

10:14 AM, 26 Sep, 2020

 اسلام آباد : پاکستاب علماءکونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تمام مسائل اور ایشوز پر کھل کربات کی،وزیر اعظم نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ترجمانی کی اور سب کے دل جیت لئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے برما، فلسطین ،کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کا معاملہ اقوام عالم میں اٹھایا،کلام اللہ سے لیکر ناموس رسالت تک سب معاملات پر وزیر اعظم نے بات کی۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ فخر ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم نے امہ کی ترجمانی کی ہے ۔

مزیدخبریں