ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں ای کچہری کا انعقاد

09:54 AM, 26 Sep, 2020

 اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پرفیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹر میں ای کچہری کا انعقا د کیا گیا جس میں چیئرمین ایف بی آر محمد جاوید غنی نے ٹیکس گزاروں کی آن لائن شکایات سنیں۔

ٹیکس گزاروں نے 111772772 پر کال کرکے براہ راست چیئرمین ایف بی آر کو مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لئے ایف بی آر ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے شکایات کے تدارک کے لئے فوری احکامات جاری کئے اور ٹیکس گزاروں کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

چئیرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں اپنے قریبی ریجنل ٹیکس دفتر اور کسٹمز کولیکٹوریٹ سے رجوع کریں۔

مزیدخبریں