مسلمانوں کیخلاف مذہب کی بنیاد پر ہتک آمیز رویے کا بڑھنا تشویشناک امر ہے :شاہ محمود قریشی

مسلمانوں کیخلاف مذہب کی بنیاد پر ہتک آمیز رویے کا بڑھنا تشویشناک امر ہے :شاہ محمود قریشی

نیویارک :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف مذہب کی بنیاد پر ہتک آمیز رویے کا بڑھنا تشویش ناک امر ہے، اقوام متحدہ کو تہذیبوں کے درمیان تفاوت کے خاتمے کیلئے اسلامو فوبیا کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چوہترویں اجلاس کے موقع پر، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے الائنس آف سویلائزیشن کے لیے اعلیٰ نمائندے میگوئل اینگل مورے ٹینوس سے ملاقات کی ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا پلیٹ فارم گلوبل ویلج کی عملی تصویر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو تہذیبوں کے درمیان تفاوت کے خاتمے کیلئے اسلامو فوبیا کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف مذہب کی بنیاد پر ہتک آمیز رویے کا بڑھنا تشویش ناک امر ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مذہبی بنیادوں پر نفرت انگیز بیانیے کو بدلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر نفرت انگیز بیانیے پر مباحثے کا انعقاد قابل ستائش ہے ۔