وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے مٹسوبشی کارپوریشن جاپان کے وفد کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

04:39 PM, 26 Sep, 2019


ٹوکیو:وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے مٹسوبشی کارپوریشن جاپان کے ایک وفد نے یہاں ملاقات کی اور ان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وفد کی قیادت مٹسوبشی کارپوریشن کے نیوٹرل گیس ڈویژن کے سی او او ڈویژن اکی ہیکو تکادا کر رہے تھے۔ وفد میں مٹسوبشی کارپوریشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو کوسوکی مکینو بھی شامل تھے۔

وفد نے وفاقی وزیر کو پاکستان میں بالخصوص توانائی کے شعبہ میں جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ عمر ایوب خان نے یقین دلایا کہ پاکستان جاپانی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لئے بھرپور مواقع فراہم کرے گا

اور موجودہ حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن طریقے سے سہولت فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں