باچا خان یونیورسٹی میں میں طلباءاور طالبات کے اکٹھے گھومنے پر پابندی عائد

10:29 AM, 26 Sep, 2019

پشاور :صوبہ خیبر پختونخوا کی اہم ترین یونیورسٹی باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں طلباءاور طالبات کے اکٹھے گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق طلباءاور طالبات کا جوڑے بنانا غیر اسلامی اور غیر اخلاقی عمل ہے۔ کیمپس میں اکٹھے گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی.

یونیورسٹی انتظامیہ نے سخت تنبیہ کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ اس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے طلبہ کو جرمانہ کرکے انکے والدین کو یونیورسٹی بھی بلایا جائے گا۔

باچا خان یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے طلبہ پر پابندی کا یہ نوٹیفیکیشن 23ستمبر کو جاری کیا گیا۔

مزیدخبریں