دبئی:پاکستانیوں کی بھابھی اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ ملک نے 4 ماہ میں 26 کلووزن کم کرلیا ہے اور ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ثانیہ مرزا نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جم میں ورزش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
بھارتی ٹینس سٹار نے لکھا ہے کہ بچے کی پیدائش کے وقت ان کا وزن 26 کلو بڑھ گیا تھا جسے بعد میں کم کرنا ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن اگر روزانہ ایک یا دو گھنٹے کی ورزش کی جائے تو خود کو ذہنی اور جسمانی طور پرفٹ رکھا جا سکتا ہے۔
ثانیہ مرزا کی جانب سے سماجی رابطے پر شیئر کی جانے والی وڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر ان کے مداح اور ناقدین مختلف نوعیت کے تبصرے کررہے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے 12 اپریل 2010 کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے شادی کی تھی۔ اکتوبر 2018 میں ان کے ہاں بیٹے کا جنم ہوا تھا جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا گیا تھا۔