لاہور: وزیراعظم عمران خان، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے انگریزی چینل بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عمران خان نے اس حوالے سے ٹوئٹ میں تفصیلات بھی بتادیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں آگاہ کیا کہ انہوں نے آج ترک صدر اردگان اور وزیراعظم ملائشیا مہاتیر محمد سے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم تینوں ممالک ملکر ایک انگریزی چینل شروع کریں گے۔
President Erdogan, PM Mahatir and myself had a meeting today in which we decided our 3 countries would jointly start an English language channel dedicated to confronting the challenges posed by Islamophobia and setting the record straight on our great religion - Islam.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 25, 2019
وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ یہ چینل اسلاموفوبیا سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب ’’اسلام‘‘ کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے مختص ہوگا۔
عمران خان نے مزید لکھا کہ ایسی تمام غلط فہمیاں جو لوگوں کو مسلمانوں کیخلاف یکجا کرتی ہیں، کا ازالہ کیا جائےگا، توہین رسالت کے معاملے کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا، ساتھ ہی اپنے لوگوں کیساتھ دنیا کی تاریخ، اسلام سے آگہی کیلئے فلمیں تیار کی جائیں گی۔