انوشکا شرما نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا، ویرات کوہلی

10:07 PM, 26 Sep, 2018

ممبئی :ایشیا کپ میں آرام کی غرض سے شامل نہ ہو نے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ انوشکا شرما نے انہیں سچے پیار کی طاقت سے روشناس کرایا۔


ویرات کوہلی نے بھارتی حکومت کی جانب سے کھیلوں کا سب سے بڑا ملکی ایوارڈ ’کھیل رتنا‘ ملنے کے ایک روز بعد سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا یہ وہ شخص نے جس نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان نے مزید لکھا کہ اس شخصیت نے مجھے تمام تر برائیوں کے خلاف زندگی میں مثبت چیزوں کی جانب رہنمائی فراہم کی۔ویرات کوہلی نے مزید لکھا کہ اسی خاتون نے مجھے اندر سے بدل ڈالا اور مجھے سچے پیار کی طاقت سے آگاہ کیا، میری طاقت، میری زندگی۔

دوسری جانب انوشکا شرما نے ایک شو کے دوران اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ میری دنیا کے بہترین شخص کے ساتھ شادی ہوئی ہے۔
 خیال رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی دسمبر 2017 میں ہوئی تھی اور دونوں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

مزیدخبریں