بھارتی سپریم کورٹ نے کیسز کی براہِ راست کوریج کی اجازت کی دیدی

بھارتی سپریم کورٹ نے کیسز کی براہِ راست کوریج کی اجازت کی دیدی
کیپشن: فوٹو بشکریہ انڈیا ٹوڈے

نئی دہلی : بھارت کی عدالت عظمیٰ نے کیسوں کی براہ راست کوریج کی اجازت دیدی۔

بھارت کی سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے متفقہ طور پر کیسوں کی براہ راست کوریج کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے عدالتی نظام کا احتساب ہو گا۔بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مسرا نے اشارہ دیا تھا کہ کیسے ججز آخری سماعت پر فیصلہ دے سکتے ہیں کہ جب وہ سول سوسائٹی گروپ کی اپیل پر مخالف فریق کی درخواست مسترد کر دیں۔


چیف جسٹس دپیک مسرا کا کہنا تھا کہ ہمیں براہ راست کوریج کرنے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہماری عدالت سے ہی اس کا آغاز کیا جائے اور دیکھتے ہیں کہ یہ سلسلہ کیسا رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف ابتدا کی ہے، ہم کسی چیز پر فیصلہ نہیں دے رہے اور وقت کے ساتھ اس میں بہتری آئے گی۔