لاہور : والدین کا پرائیوٹ سکول مالکان کیخلاف فیسوں میں اضافہ کیے جانے پر لبرٹی چوک میں احتجاج .
تفصیلات کے مطابق والدین نے پرائیویٹ سکول مالکان اور فیسوں میں اضافہ کیخلاف والدین کی سکول مالکان کیخلاف نعرے بازی کی گئی .والدین کا کہناتھا کہ سکول انتظامیہ ہمیں کتابیں اور یونیفارم خریدنے پر مجبور کررہے ہیں، سکول مالکان عدالتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5 فیصد سے زائد فیسوں میں اضافہ کررہے ہیں ، بچوں کو کاپیاں بھی سکول سے خریدنے پر مجبور کیا جارہا ہے،
بچوں کے والدین نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہچیف جسٹس فیسوں اور دیگر چارجز میں اضافہ کا نوٹس لیں.
والدین کا پرائیوٹ سکول مالکان کیخلاف فیسوں میں اضافہ کیے جانے پر لبرٹی چوک میں احتجاج
10:04 AM, 26 Sep, 2018