ایران میں مخلوط اور نیم برہنہ پارٹیاں منعقد کرانے والے شخص کو سزائے موت کی سزا

11:12 PM, 26 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

تہران: ایران میں مخلوط اور نیم برہنہ پارٹیاں منعقد کرانے والے شخص کو سزائے موت سنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ایرانی عدالت نے اس چوہتر سالہ شخص کو سزائے موت سنا دی ہے، جس پر مخلوط اور نیم برہنہ پارٹیوں کی میزبانی کا الزام تھا۔ ایران کے مستغیث اعلی عباس جعفری دولت آبادی کے مطابق یہ شخص ایک بدعنوان گینگ چلا رہا تھا جو ایسی پارٹیاں منعقد کراتا تھا جہاں منشیات اور شراب کا استعمال ہوتا تھا اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا تھا۔

دولت آبادی نے ایک اور مقدمے کے بارے بھی بتایا جس میں چھ لوگوں کو اس الزام کے تحت حراست میں لیا گیا ہے جو ہالی وڈ کی فحش فلمیں ڈان لوڈ کر کے انہیں فارسی زبان میں ڈب کرتا تھا۔ اس گروپ نے گزشتہ تین برس کے دوران ایسی اٹھارہ ہزار فلمیں اور سیریز جاری کیں۔

مزیدخبریں