لندن :وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کاکہنا ہے کہ سی پیک ملک میں بڑی غیرملکی سرمایہ کاری کا آغاز ہوا ہے ،اس منصوبے سے خطے کے تمام ممالک استفادہ کریں گے۔
لندن میں ن لیگ کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعلی ٰپنجاب شہباز شریف نے کہا کہ چین نے پا کستان میں اربوں ڈالرسرمایہ کاری کی ہے ،جبکہ 36ارب ڈالرسے زائد سرمایہ کاری صرف توانائی شعبے میں کی گئی ہے۔
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ صرف پاکستان اور چین کے لئے فائدہ مند نہیں بلکہ خطے کے دوسرے ممالک بھی اس میں سرمایہ کاری کر کے خوب فاہدہ اٹھا سکتے ہیں۔
سی پیک سے خطے کے تمام ممالک استفادہ کریں گے: شہباز شریف
10:01 PM, 26 Sep, 2017