انسٹاگرام پر کمنٹس بلاک کرنے کا فیچر متعارف

09:48 PM, 26 Sep, 2017

نیویارک: فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ ”انسٹاگرام‘ ‘ نے رواں سال جون میں پوسٹ پر جارحانہ انگیریزی کمنٹس کو بلاک کرنے کا آزمائشی فیچر بھی متعارف کرایا تھا، جسے اب باقاعدہ طور پر عربی، فرانسیسی اور عربی زبان میں شیئر کی جانے والی پوسٹوں کے لیے بھی متعارف کرادیا گیاہے۔
کمپنی کی بلاگ پوسٹ کے مطابق اس آپشن کے ذریعے اب صارف اپنی پوسٹ کو شیئر کرنے کے بعد کسی بھی جارح کمنٹ کو بلاک کرنے کی سہولت استعمال کر سکے اس فیچر کے ذریعے صارف اپنے فالوو¿رز کو بلاک کیے بغیر صرف ان کے کمنٹس کو بلاک کرنے کی سہولت استعمال کر سکے گا۔یہ سہولت پرائیوٹ اور پبلک اکاو¿نٹ رکھنے والے تمام صارفین کے لیے ہے۔اس فیچر کے ذریعے کسی بھی پوسٹ پر کیے جانے والے جارح، بداخلاق اور پر تشدد کمنٹ کو بلاک کیا جاسکے گا۔

مزیدخبریں