کیلیفورنیا کے جنگل میں خوفناک آگ، 1500 ایکڑ رقبہ جل کر راکھ بن گیا

09:38 PM, 26 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا: ا مریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں خوفناک آگ سے 1500 ایکڑ رقبہ جل کر راکھ بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہوا کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی، مرکزی شہر ایناہائم کے مضافات میں واقع شہر کورونا کو آگ سے شدید خطرہ ہے۔ دھویں کے باعث سانس لینا مشکل ہو رہا ہے، آگ بجھانے کے لئے دو سو فائر فائٹرز تعینات ہیں۔ موٹروے کے ایک بڑے حصے کو بند کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے آگ دوپہر ایک بجے کے قریب بھڑکی اور شام سات بجے تک پندرہ سو ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مزیدخبریں