یہ سبزی کھائیں اور جوڑوں کے درد سے نجات پائیں

یہ سبزی کھائیں اور جوڑوں کے درد سے نجات پائیں


لاہور :آجکل جوڑوں کا درد بہت عام ہوچکا ہے جس سے نجات پانے کیلئے لوگ بہت سے ٹوٹکے اور ادویات استعمال کرتے نظر آتے ہیںلیکن اپنی خوراک پر نظر نہیں دوڑاتے کہ وہ کھانے میں کیا استعمال کرہے ہیں ۔آئیے آپ کو چند ایسی سبزیاں بتاتے ہیں جن کی مدد سے آپ کے جوڑوں کا درد کم ہوجائے گا۔


پالک
آئرن کی وجہ سے اس سبزی میں یہ خاصیت ہے کہ یہ خون میں آکسیجن کی زیادہ مقدار کو جذاب ہونے میں مدد دیتاہے اور جب یہ خون جوڑوںکو پہنچتا ہے تو آپ کی درد ٹھیک ہونے لگتی ہے۔

ادرک

کوشش کریںکہ اپنی غذا میں ادرک کا استعمال بڑھا دیں۔اس کی وجہ سے جسم میں ہونے والی ہر طرح کی سوزش کم ہوتی ہے اور انسان توانا رہتا ہے۔

بند گوبھی
اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے شکست و ریخت کا شکار جوڑ ٹھیک ہوجاتے ہیں۔اسے پکاکر یا کچا کھایا جاسکتاہے۔

پیاز
سائنسدانوں کا کہناہے کہ ایلویم فیملی سے تعلق کی وجہ سے پیازمیں کیورسٹین ہوتی ہے جو کہ انٹی آکسیڈینٹس کی ایک قسم ہے۔ اس کی وجہ سے جسم میں ہونے والی سوزش کے خلاف مدافعت ملتی ہے اور انسان جوڑوں اور دیگر دردوں سے محفوظ رہتا ہے۔

ہلدی
جوڑوں اور ہر قسم کے دردوں کے لئے ہلدی کا استعمال بہت مفید ہے۔اسے دودھ یا کسی بھی کھانے کے ساتھ ملاکرکھایا جاسکتا ہے۔

گاجریں
اس میں انٹی آکسیڈینٹ بیٹا کریپٹوسینتھین پائی جاتی ہے جو کہ نہ صرف جوڑوں میں والی سوزش کو کم کرتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے گٹھیاکا مرض بھی نہیں ہوتا