لاہور:کرکٹر محمد یوسف نے قربان پولیس لائن میں ٹریفک وارڈنز کو اخلاقیات پر لیکچر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک وارڈنز ایک محنتی فورس ہے۔
انہوں نے آزادی کپ پر ٹریفک وارڈنز کی بہترین کارکردگی پر ٹریفک وارڈنز کو شاباش بھی دی، انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ آزادی کپ کے موقع پر ٹریفک وارڈنز نے پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر بہترین انتظامات کیے اور ٹرفک کی روانی کو برقرار اور کنٹرول کیا۔