ینگون: میانمار کی ریاست راکھین میں مزید اجتماعی قبریں ملی ہیں، اس سے پہلے بھی2 اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں۔
سرکاری ذرائع نے دعوی کیا کہ اجتماعی قبروں سے 45 غیرمسلموں کی نعشیں مل چکی ہیں۔ زیادہ تر لاشیں خواتین اور بچوں کی ہیں۔ بہت سوں کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔گزشتہ روز2 اجتماعی قبروں سے 28 لاشیں ملی تھیں۔ مزید 2 اجتماعی قبروں سے 17 نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔میانمار کے سیکیورٹی ذرائع نے ہلاکتوں کا ذمہ دار روہنگیا شدت پسندوں کو قرار دیا ہے۔