اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نوازشریف نے دوسروں کی طرح کمر درد اور دماغ کے خلل کا بہانہ نہیں بنایا بلکہ اپنے پورے خاندان کو قانون کے سامنے پیش کیا عوام دیکھ رہے ہیں کہ تحفظات کے باوجود اداروں کا احترام اورآئین کی پاسداری کون کررہا ہے ۔اداروں کو دھمکیاں اور گالیاں دے کر تضحیک کرکے معافی کون مانگ رہا ہے۔نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیش ہوکر نئی مثال قائم کی پاکستانی عوام کے ووٹ کے تقدس کے ساتھ پاکستان کا تحفظ جڑا ہے۔ نوازشریف نے پاکستانی قوم کے ووٹ کے تقدس اور تحفظ کا بیڑہ اٹھالیا ہے اور قوم بھی سابق وزیراعظم کے ساتھ انصاف ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں جو کو ووٹ دے عوام نے اعلی منصب پر فائزکیا تھا ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ میاں محمد نوازشریف نے اداروں کو مستحکم کرنے کی نئی مثال قائم کی ۔انہوں نے عملاًآئین اور قانون کی پاسداری کی اور اداروں کی عزت کی ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عوام اس وزیراعظم کے ساتھ انصاف ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں جسے انہوں نے منتخب کیا ۔ قانون کے مطابق منصفانہ ٹرائل محمد نوازشریف اور ان کے خاندان کا آئینی حق ہے ۔ محمد نوازشریف نے ووٹ کے تقدس اور تحفظ کا بیڑہ اٹھایا ہے ۔ عوام کے ووٹ کے تقدس کے ساتھ ہی پاکستان کا تحفظ جڑا ہے ۔ محمد نوازشریف نے عدالت میں پیش ہوکر عملاًآئین وقانون کی پاسداری اور اداروں کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھا ہے ۔ محمد نوازشریف نے دوسروں کی طرح کمردرداور دماغ کے خلل کا بہانہ نہیں بنایا ۔ انہوں نے اپنے سمیت پورے خاندان کو قانون کے سامنے پیش کیا ۔ پاکستان کے کس وزیراعظم اور خاندان نے اس سے پہلے ایسی مثال قائم کی؟