ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے بھارت اور برما کو عالمی دہشت گرد قراردیدیا

ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے بھارت اور برما کو عالمی دہشت گرد قراردیدیا

اسلام آباد:اقوام ِ متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت اور برما کو عالمی دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی تمام حدیں پار کرچکا ہے ۔


ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جانوروں پر استعمال ہونے والی پیلٹ گن کا انسانوں پر استعمال ، جعلی پولیس مقابلوں میں معصوم کشمیریوں کا قتل ِ عام اور مختلف جیلوں میں قید کشمیری اور حریت رہنمائوں کو ذہنی طو رپر مفلوج کرنے جبکہ آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول پر لگاتارپونے 4سو سے زائد مرتبہ خلاف ورزی ،49سے زائد معصوم عوام کا قتل عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے


جنگی قانون کی کھلی خلاف ورزی آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول پر سول آبادی پر گولہ باری کے نتیجے میں کشمیریوں کی ہلاکت اور زخمی بھارت کی کھلی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اقوام ِ متحدہ عالمی قانون کے مطابق بھارت اور برما پرانسانی حقوق کی شدید پامالی کا عالمی عدالت میں مقدمہ درج کریں ۔برما کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل ِعام ، خواتین کی عصمت دری اور گائوں کے گائوں کو جلانے کے واقعات پر عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی کی ہے جس پر بھارت اور برما کی حکومت برابر کی شریک ہے یہ دنیا کے بدترین دہشتگردوں میں شمار ہوتے ہیں ۔