اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے واضح کیا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے انہوں نے کوئی گلے شکوے کئے ہیں اور نہ ہی سابق وزیراعظم کو ان سے کوئی شکایت ہے۔
اس امر کا اظہار انہوں نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں میاں محمد نوازشریف کی پریس کانفرنس میں میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ نوازشریف کی پریس کانفرنس ختم ہوئی تو سابق وزیراعظم سے زیادہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے گرد صحافیوں کا ہجوم لگ گیا ۔پریس کانفرنس سے 45منٹ قبل چوہدری نثارعلی خان پنجاب ہاؤس اسلام آبادمیں آگئے تھے اور محمد نوازشریف سے ناراضگی کا تاثر دینے والے چوہدری نثارعلی خان سابق وزیراعظم کے انتہائی قریب بیٹھے تھے ۔پریس کانفرنس ختم ہوئی تو میڈیا کے استفسار کے بعد سابق وزیرداخلہ نے نوازشریف سے اپنی قربت کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز نوازشریف سے ملاقات میں انھوں نے گلے شکوے کئے نہ نوازشریف نے کوئی گلہ شکوہ کیا ملاقات میں اہم آئینی اور قانونی معاملات پر گفتگو ہوئی.
ان سے جب پوچھا گیا کہ نوازشریف سے ان کی سابقہ قربت کے اعائدہ کوصبح کا بُھولاشام کو گھر لوٹ آیا کی مصداق سمجھا جائے ہے تو وہ مسکرادیئے اور کہا کہ یہ الفاظ ان کے منہ میں تو نہ ڈالیں ۔