بھارتی فوج نے کشمیرمیں مظالم کی نئی تاریخ رقم کردی

05:44 PM, 26 Sep, 2017

سرینگر :بھارتی حکومت کے اپنے ہی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہاں گزشتہ 27 سال سے روزانہ اوسطاً 4 افراد زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کے نئے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اوسطاً ہر سال ایک ہزار 519 افراد نے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ گزشتہ 27 سال کے دوران مجموعی طور پر بھارتی فوج نے 41 ہزار بے گناہوں کو شہید کیا ہے ۔ مقبوضہ وادی میں ان 27 سالوں کے دوران اوسطاً روزانہ 27 افراد زندگی کی بازی ہارے۔
نئے اعداد وشمار کے مطابق 2004 سے 2014 کے دوران مقبوضہ وادی میں قدرے امن رہا لیکن اس کے بعد تحریک آزادی نوجوانوں نے اپنے ہاتھ میں لے لی جس کے بعد ہلاکتوں میں ایک بار پھر تیزی آگئی۔

مزیدخبریں