سٹاک ہوم: سویڈن کے جنوبی شہر اوریبرو میں نامعلوم افرد نے مسجد کو نذر آتش کردیا۔
ترک ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے والا عملہ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے جائے وقوعہ پرپہنچا لیکن اس وقت تک مسجد مکمل طورپر جل چکی تھی ۔ اس مسجد میں 250 افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش تھی اور یہ اوریبرو کے مسلم اکثریتی علاقے ویوالا میں 2007 ء میں تعمیر کی گئی تھی۔
قبل ازیں گزشتہ مئی میں بھی جیکس برگ کے علاقے میں ایک مسجد پر حملہ کرکے اسے نقصان پہنچایا گیا تھا۔