شمالی کوریا کا بحران،ہم نے اعلان جنگ نہیں کیا،امریکا

02:00 PM, 26 Sep, 2017

واشنگٹن:امریکی وزارت کارجہ نے اپنے بیان میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ واشنگٹن کی طرف سے شمالی کوریا کے ساتھ اعلان جنگ نہیں کیا گیا ہے بلکہ یہ مضحکہ خیز اعلان شمالی کوریا کے حکام کی جانب سے کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے پیانگ یانگ اس طرح افاہوں کو پھیلانے سے گریز کرنا ہو گاجس میں شمالی کوریا کے حکام کا کہنا تھا کہ اب وہ امریکی طیاروں کو نشانہ بنائیں گئے۔دوسری طرف جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے اس صورت حال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا کیونکہ اچانک ہونے والی غلطی پورے خطے کو جنگ میں دھکیل دے گی۔

یاد رہے شمالی کوریا کے سفیر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا گواہ رہے کہ امریکا نے ہمارے ملک کے ساتھ اعلان جنگ کر دیا ہے۔ شمالی کوریا کے سفیر کے یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کے نتیجے میں سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا شمالی کوریا اب مزید نہیں رہے گا اگر اُس لیڈروں کے بیانات اس طرح آتے رہے۔

صرف دو دن پہلے امریکی طیاروں نے شمالی کوریا کے ساتھ ملحقہ سرحد پر پروازیں کیں جن کا مقصد شمالی کوریا کو خبردار کرنا تھا۔شمالی کوریا نے نیویارک میں ہونے والے جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے کہا ہم امریکی طیاروں نشانہ بنائیں گئے چاہے وہ ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کریں یا نہ کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں