لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف اور چودھری نثارکے درمیان تعلقات کے نشیب و فراز کے پیچھے چھپی کہانی سامنے آ گئی۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ نواز شریف اور چودھری نثار کا بار، بار روٹھنا اور پھر مان جانا کوئی سیاسی اختلاف نہیں ایک رومانوی داستان ہے۔
عشق کی اس داستان کے بارے میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انکشاف کیا ہے کہ چودھری نثار اور نواز شریف کو ایک دوسرے سے عشق ہے۔
ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ نواز شریف اور چودھری نثار کا تعلق عاشق اور معشوق جیسا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے یہ نہیں واضح کیا کہ عاشق نواز شریف ہیں یا چودھری نثار۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں