ڈونلڈ ٹرمپ کےمشیروں نے سرکاری کام میں ذاتی ای میل کا استعمال کیا

01:34 PM, 26 Sep, 2017

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کم ازاکم 6 قریبی مشیروں نے وائٹ ہاﺅس کے معمولات زیر بحث لانے کے لئے نجی ای میل استعمال کیا۔ نیویارک ٹائمزکے مطابق یہ بات وائٹ ہاﺅس کے موجودہ اور سابق حکام نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

اس بات کا انکشاف تب ہوا جب گذشتہ روز صدر ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر انتظامیہ کے پہلے 7 ماہ کے دوران حکام سے بات چیت کے لئے ذاتی ای میل اکاونٹ کا استعمال کرنے کی خبریں سامنے آئیں۔

حکام نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے چند دیگر موجودہ اور سابق مشیروں نے بھی سرکاری کام کے لئے کبھی کبھار ذاتی ای میل کا استعمال کیا جن میں سابق چیف پالیسی ساز سٹیفن کے بینن، سابق چیف آف سٹاف رینس پریبس جبکہ دیگر مشیروں میں گیری ڈی کوہن، سٹیفن ملر بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے بھی انتظامیہ کے ابتدائی میں بطور مشیر ذاتی ای میل کا استعمال کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں