جمشید دستی نے ملتان کے لاءکالج میں داخلہ لے لیا

01:12 PM, 26 Sep, 2017

مظفرگڑھ : ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے ایل ایل بی میں داخلہ لے لیا۔ ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے ملتان کے النور لاءکالج میں ایل ایل بی میں داخلہ لے لیا۔ جمشید دستی کے مطابق وہ باقاعدہ کلاسز بھی لینا شروع کریں گے۔

 جمشید دستی کا کہنا تھا کہ ایل ایل بی ایک اچھی ڈگری ہے اور قانون ساز اسمبلی میں بیٹھے شخص کو پتہ ہونا چاہئے کہ قانون کیا ہوتا ہے۔ ایل ایل بی میں داخلہ لینے کی وجہ بھی یہی ہے کہ وہ بھی باقاعدہ طور پر پروفیشنل طریقے سے قانون سازی میں حصہ لے سکیں۔

مزیدخبریں