شاٹورنٹو:دلہن کو چھوڑ کر دلہے نے پانی میں چھلانگ لگا دی،کینیڈا میں ایک شادی کے لیے ہونے والے فوٹو شوٹ میں ایک عجیب واقعہ اس وقت رونما ہوا جب دولہے نے دریا میں کود کر ایک ڈوبتے ہوئے بچے کی جان بچائی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کلٹن اور برٹنی کک اونٹاریو کے
اپنے شادی کے جوڑے کی پرواہ کیے بغیر کلیٹن پانی میں کود پڑے اور بچے کو بچا کر کنارے لے آئے۔
ان کی شادی کی شوٹ کرنے والے فوٹوگرافر نے ان کی اس بہادری کو اپنے کیمرے میں قید کر لیا اور اس کے بعد سے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔کلیٹن نے سی ٹی وی کو بتایا کہ اس (بچے) کا چہرہ پانی میں تھا اور وہ جدوجہد کر رہا تھا۔
خوش قسمتی سے وہ بچہ تھا اور ایمانداری سے کہوں کہ میں نے اسے بس صرف پلٹ دیا۔کلیٹن کک نے کہا کہ بظاہر اس بچے کو اس کے کسی دوست نے دریا میں دھکا دیا تھا۔
شادی کی تصاویر لینے والے فوٹوگرافر ڈیرن ہاٹ نے کہا دراصل برٹنی کک نے پہلے بچے کو دیکھا تھا کیونکہ ان کا ہی دریا کی جانب رخ تھا اور جیسے ہی وہ چیخیں تو کلیٹن نے اس بچے کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی۔