مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید

11:27 AM, 26 Sep, 2017

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا جس سے گزشتہ تین دن کے دوران علاقے میں شہید ہونیوالے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو ضلع اوڑی کے علاقے زور آور میں جاری پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے اوڑی کے علاقے  Kalgaiمیں جاری کارروائیوں کے دوران اتوار کو تین نوجوانوں جبکہ پیر کو ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں