اسلام آباد: میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ قوم جانتی ہے ڈکٹیٹر بھاگ جاتے ہیں اور سیاستدان عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں ۔ مفرور آمروں کو واپس لانا چاہیے اور عدالتوں میں پیش کرنا چاہیے۔
سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ احتساب عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز علیل ہیں اور ان کے بچے تیمار داری کے لئے لندن میں موجود ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پنجاب ہاؤس پہنچ چکے ہیں جہاں وہ مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے جس کی وجہ سے ان کی آج سہ پہر ایک بجے ہونے والی پریس کانفرنس اب تین بجے ہو گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں