مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے پچھلے 27 سالوں میں 41 ہزار بے گناہوں کو ابدی نیند سلایا

11:04 AM, 26 Sep, 2017

سرینگر : دنیا کے سب سے زیادہ فوجی آبادی والے علاقے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے مظالم کی نئی داستانیں رقم کردی ہیں، بھارتی حکومت کے اپنے ہی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہاں گزشتہ 27 سال سے روزانہ اوسطاً 4 افراد زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی حکومت نے 1990 سے مارچ 2017 میں مقبوضہ وادی میں ہونے والی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق مقبوضہ وادی میں ان 27 سالوں کے دوران اوسطاً روزانہ 4 افراد زندگی کی بازی ہارے۔ مقبوضہ کشمیر میں اوسطاً ہر سال ایک ہزار 519 افراد نے زندگی کی بازی ہاری جبکہ گزشتہ 27 سال کے دوران مجموعی طور پر بھارتی فوج نے 41 ہزار بے گناہوں کو ابدی نیند سلایا۔

بھارتی حکومت کے اعداد وشمار کے مطابق 2004 سے 2014 کے دوران مقبوضہ وادی میں قدرے امن رہا لیکن اس کے بعد تحریک آزادی نوجوانوں نے اپنے ہاتھ میں لے لی جس کے بعد ہلاکتوں میں ایک بار پھر تیزی آگئی۔ بھارتی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ جولائی 2016 میں برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کشمیر میں شدت آئی جبکہ ریاستی مظالم بھی بدترین سطح پر پہنچ گئے جس کے بعد نوجوانوں کے دلوں سے موت کا خوف ختم ہوگیا۔

مزیدخبریں