میانمار، 3 اجتماعی قبروں سے 45 لاشیں برآمد

میانمار، 3 اجتماعی قبروں سے 45 لاشیں برآمد

ینگون : میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی تصدیق کر دی گئی،میانمار کے حکام نے کہا ہے کہ3 اجتماعی قبروں سے 45 ہندووں کی باقیات برآمد کر لی گئیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق میانمار کی حکومت نے اپنے ایک بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مسلم باغیوں نے شورش زدہ صوبے راکھائن میں ان افراد کو ہلاک کر کے انہیں قبروں میں دفنایا تھا۔

اس سے قبل دو اجتماعی قبریں اتوار کو ملی تھیں، جن میں 20 خواتین اور 8 مردوں کے علاوہ بچوں کی باقیات بھی تھیں۔ تیسری اجتماعی قبر جس سے 17 ہندووں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ آزادنہ طور پر ان دعوووں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یاد رہے اس وقت رخائن میں مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے اور آگ لگنے کے حالیہ واقعات پیش آئے ہیں ،دوسری طرف مہاجرین کی بڑی تعداد بنگلہ دیش کی سرحد پر موجود ہے اور سرحد پار کرنے کی منتظر ہے۔عالمی برادری ابھی تک میانمار کی حکومت کو مسلمانوں کی نسل کشی کرنے سے منع نہیں کر سکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں